امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار ،گیلپ سروے رپورٹ

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دئیے گئے،گیلپ سروے کے مطابق مسلمانوں کے خلاف بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبولیت کم اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ امیدوار قراردیا گیا،گیلپ سروے کا کہنا ہے کہ 56فیصد لوگوں نے نئے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے مسلمانوں سے منسوب بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نئے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا

متعلقہ عنوان :