”ماحولیاتی آلودگی یا آخرت کی نشانی“، کرک کے دو یونین کونسلز میں سیاہ بارش، لوگ خوفزدہ ہو گئے، روئے زمین پر گناہوں کا بوجھ بڑھنے کیوجہ سے اللہ تعالی ناراض ہوکر آفات نازل کرتا ہے،مولانا شاہ عبدالعزیز

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:17

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء )ماحولیاتی آلودگی یا آخرت کی نشانی ضلع کرک کی دو یونین کونسلز میں گرج چمک کیساتھ سیاہ بارش عوام علاقہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک کے دو یونین کونسلز ورانہ احمد آباد اورلتمبر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھارسیاہ بارش ہوئی جس سے علاقے نے سیاہ چادر اوڑھ لی جبکہ گھروں کے صحن میں پڑے برتنوں میں سیاہ پانی جمع ہوگیا جس سے عوام علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیااور انہوں نے کلمہ طیبہ کی ورد شروع کی خبر رساں ادارے نے اس سلسلے میں جب سابق ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیزسے رابطہ کیا تو انہوں نے اسلام سے دوری کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر گناہوں کا بوجھ بڑھنے کیوجہ سے اللہ تعالی ناراض ہوکر آفاتنازل کرتا ہے جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتیں۔

عوام کو چاہئیے کہ اپنی گناہوں پر توبہ استغفار کریں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :