اسلام آباد خیرپختونخوا سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ،اس سال موسم سرما میں شدید سردی ہوگی،محکمہ موسمیات

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد خیرپختونخوا سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج جمعہ کو بھی بارش کا امکان ہے،اس سال موسم سرما میں شدید سردی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کو صبح کے وقت اسلام آباد،خیبرپختونخوا،قبائلی علاقے،بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر میں کہیں کہیں علاقوں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔سکھر ڈویژن میں آج جمعہ کو شدید دھند چھائے جانے کا بھی امکان ہے،گزشتہ روز قلات میں سب سے کم درجہ حرارت منفی9،کوئٹہ میں منفی5،پاڑا چنار میں منفی تین درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا