صوبائی حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو42ارب دیئے ہیں ،پرویزخٹک،ہماراکام مانیٹرنگ کرناہے ،سوا ت سے فوج واپس بلانے کااب وقت نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو42ارب دیئے ہیں ،ہماراکام مانیٹرنگ کرناہے ،سوا ت سے فوج واپس بلانے کااب وقت نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے بعدکے پی کے میں امن بہترہوچکاہے ،سوات میں کامیاب آپریشن کے بعدفوج کی واپسی میں وقت لگے گا،سوات میں سول انتظامیہ کی بحالی میں ناکامی نہیں ہوئی ،تاہم سول انتظامیہ بحال کرنے میں احتیاط سے کام لیناپڑتاہے ،کیونکہ دیرکی سرحدافغان سرحدسے جاملتی ہے ،سرحدپاردہشتگردی کے خطرات کونظراندازنہیں کرناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پولیس میں بھرتیوں میں مداخلت نہیں کرتی ،ہماراکام ہے مانیٹرنگ کرنا

متعلقہ عنوان :