سرکاری ٹی وی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،مستنصر جاوید 3لاکھ ،اسرار قصویٰ ساڑھے 3 لاکھ سمیت کئی افراد غیر حاضر رہ کر ماہانہ لاکھوں تنخواہ وصول کر رہے ہیں،محمد معظم مریم نواز کے ساتھ پرائیویٹ ڈیوٹی پر ہے، 2لاکھ روپے سرکاری ٹی وی سے دیئے جارہے ہیں،ذرائع و دستاویزات میں انکشاف

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)سرکاری ٹی وی میں گھوسٹ ملازمین کے انکشاف نے پی ٹی وی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں ہیں ۔ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔وزارت اطلاعات و نشریات مخصمے کا شکار ہو گئی ہے ۔خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویز اور ذرائع کے مطابق مستنصر جاوید پی ٹی وی سے ماہانہ 3لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں مگر کئی ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے ۔

اسرار قصویٰ نامی شخص کئی ماہ سے ملک سے باہر بیٹھا ہے مگر یہاں سے ماہانہ 3لاکھ پچاس ہزار روپے تنخواہ بھیجی جا رہی ہے ،دوسری جانب عمران نامی اینکر دو دن کے پروگرام کے عوض دو لاکھ 25ہزار روپے وصول کر رہے ہیں ،عذرا مغل نامی خاتون سرکاری ٹی وی سے ماہانہ 80ہزار روپے وصول کرنے لگی ہیں ،مزمل سہروردی نامی ملازم کام ہی نہیں کرتا تاہم ادارے سے ایک لاکھ روپے مفت کے ڈکار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایسے درجنوں خواتین اور مرد ایسے ہیں جنکی تنخواہ پچاس ہزار تھی اور اب کسی کا منظور نظر سمجھ کر لاکھوں روپے سرکاری خزانہ سے تنخواہ دی جا رہی ہے ،محمد معظم علی نامی شخص وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ پرائیویٹ ڈیوٹی پر ہے مگر انہیں تنخواہ مبلغ 2لاکھ روپے سرکاری ٹی وی سے دیے جارہے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک خاتون اینکر کو ایک وفاقی وزیر کی ایما پر بھرتی کرنے کے ساتھ لاکھوں روپے تنخواہ لگا دی گئی ہے جس سے دیگر ملازمین نے احتجاج بھی کیا ہے ،خبر کی حوالے سے موقف جاننے کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے انکے موبائل نمبر پر فون کیا گیا تو انہوں نے اٹینڈ نہیں کیا

متعلقہ عنوان :