پنجاب میں16دسمبرکودہشتگردی کا خطرہ، صوبہ بھرمیں الرٹ جاری

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)پنجاب میں16دسمبرکودہشتگردی کاواقعہ رونماہوسکتاہے جس کے پیش نظر صوبے بھرمیں الرٹ جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب میں 16دسمبرکودہشتگردی کے خطرے کاالرٹ جاری کردیاگیا،دہشتگردتنظیموں نے پنجاب میں دہشتگردکارروائی کامنصوبہ افغانستان میں بنایاہے ،16دسمبرکودہشتگردخودکش حملہ یافائرنگ کرکے کسی تعزیتی اجلاس کونشانہ بنایاجاسکتاہے ،رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کوہائی الرٹ رکھنے کانوٹس جاری کردیا،واضح رہے کہ 16دسمبر2015ء کودہشتگردوں نے پشاورآرمی پبلک سکول پرحملہ کرکے 140کے قریب بچوں کوشہیدکردیاتھا

متعلقہ عنوان :