فرانس میں تارکین وطن نے اپنے خوابوں کا چھوٹا سا شہر آباد کر لیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:32

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء) فرانس میں مختلف ممالک کے تارکین وطن نے اپنے خوابوں کا چھوٹا سا شہر آباد کر لیا ہے۔ ساحلی شہر کلائز میں قائم اس شہر میں ہزاروں تارکین وطن رہ رہے ہیں۔ نئے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے یہ شہر پسندیدہ جگہ بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس شہر میں ریسٹورنٹ، فلم تھیٹرز، لائبریری، مسجد، چرچ اور ہاسٹلز تک قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں کے باسیوں کو مفت وائی فائی کی سہولت بھی حاصل ہے۔ روز مرہ کی خریداری کے لیے دکانیں بھی موجود ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں پناہ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک انفارمیشن سنٹر بھی بنایا گیا ہے۔ اس چھوٹے سے شہر میں موجود افراد اپنے دن رات گزارنے کے لیے روایتی کھیل کھیلتے ہیں یا گٹار بجا کر وقت گزار لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :