پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کے لیے 308 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ، سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کا نام بھی شامل

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ ڈرافٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ پی سی بی نے پانچ کیٹیگریز کے لیے 308 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں 27، ڈائمنڈ میں 41، گولڈ میں59، سلور میں 122 اور ایمرجنگ میں59 کرکٹرز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے سلیکٹرز نے 137 پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی جن میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمدآصف تو نہیں ہیں البتہ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر پی ایس ایل میں ایکشن میں ہونگے۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں انگلینڈ کے 59، ویسٹ انڈیز کے 38، سری لنکا کے 22، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے دس، س کھلاڑی شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے سات، زمبابوے کے چھ اور آئرلینڈ کے چار کرکٹرز کو بھی پاکستان سپر لیگ کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی ایل کے سفیر وسابق کپتان رمیض راجہ نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی کرکٹ نیشن ہے ، کرکٹ کھیلنے کے لیے ہمیں کہیں نہ کہیں سے تو شروعات کرنے چاہے اور کھیل کا اصل مزا پاکستا ن میں بین الاقوامی کرکٹ آنے سے آئے گا ، انہوں نے کہا کہ لاہور کی ٹیم اچھے ہاتھوں میں آگئی ہے ۔

محمد عامر کی پی ایس ایل میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دنوں میں اس حوالے سے اپنا موقف دے چکے ہیں لہذا وہ کسی انتظامی عہدے پر نہیں اس لیے ان کی شمولیت کا کوئی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں ہیں