جرمن دستے اور طیارے داعش کے خلاف کارروائی کے لیے روانہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:33

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)جرمن فوجی دستوں اور طیاروں کا پہلا قافلہ شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ گروپ کے خلاف جنگ میں تعیناتی کے لیے ترکی روانہ ہو گیا ہے۔ اس قافلے میں چالیس فوجی اور دو ٹورناڈو طیارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فضا سے زمین پر نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے یہ جاسوس طیارے گزشتہ روز جرمن صوبے شلیزوک ہولشٹائن کے ڑاگل ملٹری ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ ان کے علاوہ فضا سے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنیوالا ایک A310 ایم آر ٹی طیارہ بھی جرمن شہر کولون کے قریب کولون واہن ایئرپورٹ سے جنوبی ترکی میں واقع انچرلک ایئر بیس کی جانب پرواز کر گیا۔

متعلقہ عنوان :