سپریم کورٹ ، تلور کے محدود شکار بارے ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم ، فریقین کو نوٹسز جاری، جواب طلب ، لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان ارسال ، حفیظ پیرزادہ کی وفات کے بعد انکی جگہ سندھ حکومت کی طرف سے فاروق نائیک کو نظر ثانی درخواست دائر کرنیکی اجازت، اٹارنی جنرل کی محدود حد تک تلور کے شکار بارے اجازت دینے کی استدعا بھی مسترد ، معاملے میں اہم آئینی اور قانونی نکات کی تشریح کی ضرورت ہے، 184(3)کا استعمال کس حد تک کیا جاسکتا ہے ؟، تمام امور کا فیصلہ کریگا ، عدالت عظمیٰ،مزید سماعت اکتیس دسمبر کو ہوگی
جمعہ 11 دسمبر 2015 09:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سائبریا سے آنے والے نایاب مہمان پرندے تلور کے محدود شکار کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کی بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر درخواست پر لارجر بینچ کی تشکیل کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے کہا ہے کہ اس معاملے میں اہم آئینی اور قانونی نکات کی تشریح کی ضرورت ہے، 184(3)کا استعمال کس حد تک کیا جاسکتا ہے عبدالحفیظ پیرزادہ کی وفات کے بعد ان کی جگہ سندھ حکومت کی طرف سے فاروق ایچ نائیک کو نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی جاتی ہے لارجر بینچ ان تمام امور کا فیصلہ کریگا جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے محدود حد تک تلور کے شکار بارے اجازت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی ۔
تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جس میں اہم قانونی نکات کی تشریح درکار ہے اس لئے ہم اس کی سماعت نہیں کرینگے ۔(جاری ہے)
تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو عبدالحفیظ پیرزادہ کی جگہ پر دلائل کی اجازت کیوں دی گئی ملکی قوانین اور بین الاقوامی کنونشنز کیا کہتے ہیں ان سب کا جائزہ لینا ہوگا جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ ایک نایاب پرندہ ہے جس کا پرندہ ممنوع ہے سندھ حکومت کے وکیل کے طور پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کودلائل کی اجازت دی گئی فیصلہ ایمرجنسی میں نہیں بلکہ تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں ۔
سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل سلمان بٹ اور دیگر صوبوں کے وکلاء پیش ہوئے اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت معاملے میں عبوری ریلیف دے اور شکار کی محدود حد تک اجازت دے ہم یہ سب کچھ قانون کے دائرے میں رہ کر کرینگے عدالت کا جو فیصلہ آیا تھا اس میں شکار پر مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی عدالت کے فیصلے کا مقصد یہ تھا کہ نایاب پرندے کا تحفظ کیاجائے اگر اس کی محدود حد تک اجازت دی جائے تو ہم اس کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں اگر اس کی نسل کشی ہوتی ہے تو بے شک اس کی اجازت نہ دی جائے ڈبلیو ڈبلیو ایف اور وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کے تحت یہ نایاب پرندہ نہیں ہے اس کا شکار کیا جاسکتا ہے اب تو اس کی تعداد بڑھانے کیلئے نرسریاں قائم ہیں اور اس میں اضافہ کیاجارہا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ ہم اس حوالے سے عبوری ریلیف نہیں دے سکتے معاملہ اہم ہے لارجر بینچ ہی فیصلہ کرے گا اس دوران فاروق ایچ نائیک نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ عبدالحفیظ پیرزادہ اس کیس میں پیش ہورہے تھے ان کی وفات کے بعد سندھ حکومت کو نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں بطور وکیل پیش ہونے کی اجازت دی گئی کیونکہ وہ خود پیش ہونا چاہتے ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ پیرزادہ کے متبادل نہیں ہوسکتے اس دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے حکومت سندھ کی نمائندگی کی تھی اس لئے اس کی مزید ضرورت نہیں ہے تاہم جسٹس میاں ثاقب نثار نے انہیں پیش ہونے کی اجازت دے دی اس دوران عدالت میں بیرسٹر علی ظفر بھی پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی خان ڈی آئی خان ، خان پور سمیت مختلف ضلعوں اور ضلعوں کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز نے سپریم کورٹ میں ان کے توسط سے درخواست دائر کی ہے ان کو فریق بننے کی اجازت دی جائے جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ محدود حد تک شکار کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ اس کے شکار سے اس کی نسل کشی ہوجائے کئی اہم قانونی نکات کی وجہ سے لارجر بینچ کا قیام بھی ضروری ہے اس پر عدالت نے ان کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردیا ہے مزید سماعت اکتیس دسمبر کو ہوگیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 11 دسمبر 2015 کی مزید خبریں
-
پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کے لیے 308 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ، سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کا نام بھی شامل
-
رمیز راجہ نے محمد عامر کی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی مخالفت کردی ، میں پاور میں ہوتا تو عامر کو کبھی دوبارہ نہیں کھیلنے دیتا ، پاکستان کی شہرت کو برباد کرنے والے دوبارہ کھیلنے کے حقدار نہیں ، پی ... مزید
-
سپیکر قومی اسمبلی نے تیھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو اعزازی ارکان قومی اسمبلی مقرر کر دیا ،تین بچے اعزازی سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور پینل آف چیئرمین بھی نامزد ، علامتی ایوان کی کاروائی کو چلایا، تیھلیسیمیا ... مزید
-
قومی شناخت کیلئے تقاریراردوزبان میں کرنی چاہئے ،انصاف کی عدم فراہمی پرخودکشیاں ناقابل قبول ہیں،چیف جسٹس
-
صوبائی حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو42ارب دیئے ہیں ،پرویزخٹک،ہماراکام مانیٹرنگ کرناہے ،سوا ت سے فوج واپس بلانے کااب وقت نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
ایچ ای سی پی ایچ ڈی کے 125 طلباء کو امریکہ بھجوائے گا
-
پنجاب میں16دسمبرکودہشتگردی کا خطرہ، صوبہ بھرمیں الرٹ جاری
-
اورنج لائن منصوبہ لاہور کی و ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا‘ حاصل کی جانے والی اراضی کا معقول معاوضہ ادا کیا جائے گا ،اڑھائی لاکھ شہریوں کو آمدورفت کی مشکلات سے نجات اور سفر کی آرام دہ ‘ ائر کنڈیشنڈ ... مزید
-
چشمہ بیراج کاٹینڈر7 سے بڑھا کر راتوں رات16ارب کردیاگیا،کام 7ارب کاہی ہوگا،9ارب پراسرارقوت کومنافع دینے کیلئے بڑھائے گئے، ایک ٹی وی ٹاک شوک میں انکشاف
-
سرکاری ٹی وی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،مستنصر جاوید 3لاکھ ،اسرار قصویٰ ساڑھے 3 لاکھ سمیت کئی افراد غیر حاضر رہ کر ماہانہ لاکھوں تنخواہ وصول کر رہے ہیں،محمد معظم مریم ... مزید
-
سندھ کے سیکریٹری قانون میر محمد شیخ نے استعفیٰ دیدیا،موجودہ حالات میں عہدے پرمزید کام نہیں کرسکتا،موقف ، وزیر اعلیٰ سندھ نے استعفے کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا
-
اسلام آباد خیرپختونخوا سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ،اس سال موسم سرما میں شدید سردی ہوگی،محکمہ موسمیات
-
اسلام آباد،پولیس خاتون اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون رکن اسمبلی صحافی پر بھی برس پڑیں ،قومی اسمبلی سے صحافیوں کا واک اؤٹ ،کون کہتا ہے بدتمیزی کی میرا استحقاق مجروع ہوا کمیٹی سے التجا کروں گی ... مزید
-
”ماحولیاتی آلودگی یا آخرت کی نشانی“، کرک کے دو یونین کونسلز میں سیاہ بارش، لوگ خوفزدہ ہو گئے، روئے زمین پر گناہوں کا بوجھ بڑھنے کیوجہ سے اللہ تعالی ناراض ہوکر آفات نازل کرتا ہے،مولانا شاہ عبدالعزیز
-
قرآن مجید سمجھنے سے قبل زندگی بے سکونی تھی ،سارہ چوہدری
-
امریکی حکام نے داعش کے رہنماابوصالح کے فضائی حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی
-
جی سی سی کانفرنس اختتام پذیر ،مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ بیانات کی مذمت، اختتامی اعلامیے میں یمن کی تعمیرنو کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
-
فرانس میں تارکین وطن نے اپنے خوابوں کا چھوٹا سا شہر آباد کر لیا
-
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار ،گیلپ سروے رپورٹ
-
صدر غنی کی پالیسیوں سے اختلافات، افغان خفیہ ایجنسی کا سربراہ مستعفی
-
جرمن دستے اور طیارے داعش کے خلاف کارروائی کے لیے روانہ
-
آئی وی ایف طریقے سے کتے کے پلّے کی پیدائش
-
اسرائیل کا ایرو بیلسٹک میزائل شیلڈ کو مزید اپ گریڈ کرنے کے بعد فل انٹرسیپشن ٹیسٹ کی کامیابی کا دعویٰ، کسی بھی ممکنہ میزائل حملے کو یہ سسٹم فضاء میں ناکام بنا دے گا، اسرائیلی وزیر دفاع ، تجربہ امریکی ... مزید
-
سانحہ منیٰ میں ہلاکتیں 3 گنا کم بتائی گئیں،انکشاف ، سانحے میں سعودی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہلاکتوں کے برعکس 3 گنا زائد یعنی کم از کم 2411 حجاج جاں بحق ہوئے ،رپورٹ
-
فیس بک آف لائن استعمال بھی ممکن؟
-
سعودی حکومت کا سعودی خواتین کو ائیرلائن کیٹرنگ شعبے میں کام کرنے کی اجاز ت کا فیصلہ ،وزارت خواتین کو کام کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول مہیا کرنا چاہتی ہے ،سعودی نائب وزیرصحت
-
چین ،ایک کروڑ سے زیادہ چینی شہریوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ، ہوکو کی رجسٹریشن کے بعد 1کر وڑ 30 لاکھ افراد کو تعلیم وصحت جیسی سہولیات حاصل ہوگی
-
’بیٹے کے عزائم کا علم ہوتا تو اسے خود مار دیتا‘،پیرس حملوں کے تیسرے ملزم فواد عقاد کے والد کا جذباتی ردعمل
-
نیب نے ڈاکٹرعاصم کوتھانہ گلبرگ سے حراست میں لے لیا،کراچی پولیس نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش مکمل کرلی ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور علاج کرنے سے سمیت کسی الزام کے کوئی شواہد نہیں ملے ،پولیس نے تفتیشی ... مزید
-
مری معاہدے کے تحت نواب ثناء اللہ زہری کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ ، آج حلف اٹھائیں گے‘ گورنر بلوچستان ان سے حلف لیں گے، بلوچستان میرے دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی کیلئے وفاق ... مزید
-
افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے نہایت اہم اور ضروری ہے ،آرمی چیف ،جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ باہمی امور پر بات چیت
-
ڈرون حملوں سے متاثر ہ عام شہریوں کے ایشو کو پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر ٹھائیں گے،عمران خان ، اس حوالے سے عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے ،ڈرون حملوں میں ایک شخص کو مارنے کے لئے9 بے گناہ بچوں کو شہید کر ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، ملک کی مجموعی سکیورٹی وبلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،دنوں رہنماؤں کا ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جنگ ... مزید
-
حکومت سندھ اور وفاقی حکومت میں را بطے، سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معا ملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ،حکومت سندھ کا رینجرز کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ
-
این ایچ میں سیکرٹ فنڈ کا استعمال،پی اے سی نے تفصیلات آڈٹ حکام کر فراہم کرنیکی کی ہدایت کر دی، 45 لاکھ کا سیکرٹ فنڈ استعمال ہوا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود این ایچ ایافسران ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے،آڈٹ ... مزید
-
سپریم کورٹ ، تلور کے محدود شکار بارے ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم ، فریقین کو نوٹسز جاری، جواب طلب ، لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان ارسال ، حفیظ پیرزادہ ... مزید
-
قومی اسمبلی نے فوجداری ترمیمی بل 2015ء کثرت رائے سے منظور کر لیا،ماضی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نظر انداز ہوتے رہے، یہ بل روک تھام کیلئے عالمی قوانین کے مطابق بنایا ہے،پرویزرشید،پاکستان میں ... مزید
-
ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پرترامیم کے بغیر مذاکرات سے انکار
-
ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر پرویز مشرف اور عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،خرم نواز گنڈاپور
-
نیب راولپنڈی نے 18 کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ، راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ میں 30 کروڑ کے الزامات ، شرقپور اور بھیکی پاور منصوبہ میں اربوں کے الزامات ،سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کیخلاف گھیرا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.