چین ،ایک کروڑ سے زیادہ چینی شہریوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ، ہوکو کی رجسٹریشن کے بعد 1کر وڑ 30 لاکھ افراد کو تعلیم وصحت جیسی سہولیات حاصل ہوگی

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:40

بیجنگ ْ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)چینی حکومت نے ایک کروڑ 30 لاکھ غیر تصدیق شدہ افراد کو ان حکومتی دستاویز کے حصول کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت وہ بنیادی شہری حقوق اور سہولیات تک رسائی پا سکیں گے۔چین کی تقریباً ایک فیصد آبادی وہاں کی بنیادی سہولیات حاصل کرنے کے لیے گھرانہ شماری کی اہم دستاویز ’ہوکو‘ سے محروم ہے۔

ان میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جو یا تو یتیم ہیں، بیگھر ہیں یا پھر ان والدین کے یہاں پیدا ہوئے ہیں جنھوں نے چین کے ایک خاندان ایک بچے کی سخت پالیسی کی خلاف ورزی کی ہوئی ہے۔’ہوکو‘ نامی دستاویز کے بغیر چینی شہری بہتر تعلیم اور صحت، باقاعدہ ملازمت کے مواقعوں اور شادی رجسٹر کروانے کے حق جیسی سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہوکو‘ تمام شہریوں کے لیے یکساں حقوق حاصل کرنے کا قانونی استحقاق ہے۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے ان اصلاحات کے ضمن میں حکومت کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہوکو حاصل کرنا ہر چینی شہری کا بنیادی قانونی حق ہے۔ اس کے تحت تمام شہری ملک کے سماجی معامالات میں حصہ لے سکتے ہیں، حقوق حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے فرائض آسانی سے اد کرسکتے ہیں۔‘ چین نے حال ہی میں فی خاندان ایک بچہ کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہوکو کی رجسٹریشن کا دائرہ وسیع کرنے کے بعد چین میں تقریبا ایک کروڑ تیس لاکھ مزید افراد کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

چین میں اگر کوئی شخص شادی کرنا چاہتا ہے، یا بینک اکاوٴنٹ کھولنا چاہتا ہے، یا پھر میڈیکل انشورنس یا بنیادی تعلیم کی سہولیات حاصل کرنا چاہتاہے تو اس کے پاس ہوکو کا موجود ہونا لازمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :