چشمہ بیراج کاٹینڈر7 سے بڑھا کر راتوں رات16ارب کردیاگیا،کام 7ارب کاہی ہوگا،9ارب پراسرارقوت کومنافع دینے کیلئے بڑھائے گئے، ایک ٹی وی ٹاک شوک میں انکشاف

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)چشمہ بیراج کاٹینڈر7ارب روپے سے بڑھا کر راتوں رات16ارب روپے کردیاگیا،کام 7ارب کاہی ہوگا،9ارب روپے ایک پراسرارقوت کومنافع دینے کیلئے بڑھائے گئے ہیں۔اس بات کاانکشاف ایک ٹی وی ٹاک شوک میں گزشتہ روزکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج کا ایک ٹینڈر 7 ارب میں دیا گیا پھر اسے روک کر 9 ارب روپے کردیا گیا اور پھر اسی ٹینڈر کو 11ارب روپے میں دیا گیا۔معاملہ یہی ختم نہیں ہوا اور پھر یہی ٹینڈر ایک اور پارٹی کو 16 ارب روپے میں دیا گیالیکن ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی کہ یہ کام 7ارب روپے میں ہی مکمل ہوگا اور 9ارب روپے ایک اہم شخصیت کو پہنچانا ہوں گے۔ زرائع نے بتایا کہ وہ اہم شخصیت پنجاب کا ایک شہزادہ ہے اوریہ نواز لیگ کی ایک طاقتور شخصیت ہے۔