اسلام آباد،پولیس خاتون اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون رکن اسمبلی صحافی پر بھی برس پڑیں ،قومی اسمبلی سے صحافیوں کا واک اؤٹ ،کون کہتا ہے بدتمیزی کی میرا استحقاق مجروع ہوا کمیٹی سے التجا کروں گی ،خاتون رکن اسمبلی کے جواب نے تمام پارلیمنٹرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)پولیس خاتون اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون رکن اسمبلی صحافی پر بھی برس پڑیں ،قومی اسمبلی سے صحافیوں کا واک اؤٹ ،کون کہتا ہے بدتمیزی کی میرا استحقاق مجروع ہوا کمیٹی سے التجا کروں گی ،خاتون رکن اسمبلی کے جواب نے تمام پارلیمنٹرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب صحافیوں نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا کہ ایک دن قبل ایک صحافی نے رکن قومی اسمبلی شاہجہان مینگریو سے ایک سارٹ لینے کی درخواست کی تو تھپڑ مارنے کی عادی اور گرج کر بولنے کی شوقین خاتون نے شیٹ اپ کال دی ،اس حوالے سے اسمبلی سے واک اوٹ کیا گیا تو مذکورہ خاتون نے اسمبلی کو بتایا کہ صحافی میر ی تعریفیں کرتا ہے اور اسکی نیت کیا ہے اللہ بہتر جانتا ہے جس پر میں دلبرداشتہ ہو گئی،اس حوالے سے میرا بھی استحقاق مجروع ہوا ہے اور میں کمیٹی سے استدعا کروں گی ۔

واضع رہے کہ مذکورہ خاتون رکن اسمبلی نے گزشتہ ماہ ایک خاتون پولیس اہلکار افشاں کو تھپٹر اس لیے رسید کیا تھا کہ انہیں اپنے کمرے میں بلایا تو وہ نہ آئیں تاہم اس پر مقدمہ درج ہوا اور عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئی ہیں ۔