ایچ ای سی پی ایچ ڈی کے 125 طلباء کو امریکہ بھجوائے گا

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آئندہ 5 سالوں میں فلبرائٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے 125 طلباء کو تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ بھجوانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبعلموں کو امریکہ میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب کی میزبانی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ اور ماریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی اعانت سے جاری تعلیمی پروگراموں میں شرکت کرنے والے پاکستانی طالبعلموں اور اساتذہ سے ملاقات کی تقریب میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن نے ائندہ 5 سالوں میں فلبرائٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے 125 پاکستانی طالبعلموں کو تعلیم کیلئے امریکہ بھجوانے کے منصوبے کا اعلان کیا اس موقع پر نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری‘ دیرپا سلامتی اور پائیدار ترقی کیلئے پہلی شرط ہے۔

متعلقہ عنوان :