امریکی عدالت نے گوانتاناموبے قیدیوں کو زبردستی خوراک دیئے جانے کی ویڈیوز کا اجراء روک دیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 19:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) امریکی عدالت نے گوانتاناموبے میں قیدیوں کو زبردستی خوراک دیئے جانے کی ویڈیوز کا اجراء روک دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی ضلعی اپیلٹ کورٹ کے ججوں کے تین رکنی پینل نے گوانتاناموبے کے قیدیوں بارے 32 کلاسیفائیڈ ویڈیوز کے اجراء کا ہائیکورٹ کے ججوں کے حکم پرعملدرآمد روک دیا ۔ عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ صدر کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی خفیہ معلومات کو منظر عام پر لائے جانے سے روکے ۔ (جاوید)