بھارت میں خاتون نے آشنا سے ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی

ہفتہ 1 اپریل 2017 16:26

لدھیانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)بھارتی شہر لدھیانہ میں خاتون نے مبینہ طور پر آشنا سے ملکر شوہر کو قتلکرنے کے بعد لاش درخت سے لٹکا دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں 35سالہ خاتون نے آشنا کے ساتھ ناجائز تعلقات سے روکنے پر اپنے شوہرجگپال سنگھ کوقتل کر دیا اور لاش درخت سے لٹکا کر آشنا سمیت فرار ہو گئی جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جگپال سنگھ شراب کا کاروبار کرتا تھا تاہم اس کی بیوی ہرجیت کور نے شراب کی دکان چلانے والے اپنے آشنا اور اس کے دوستوں کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا جس پر خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :