چین یورپ نئی مال بردار ٹرین کی ہنگری کے دارالخلافہ کیلئے روانگی

1ڈبوں پر مشتمل ٹرین ملبوسات، کھلونے ، گھریلو اشیاء اور بجلی کی مصنوعات لیکر روانہ ہوئی ہے

ہفتہ 1 اپریل 2017 21:50

شی، عین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)چین کے شمالی مغربی شہر شی عین کو بوڈاپسٹ سے ملانے والی نئی مال بردار ٹرین چالو ہوگئی ہے ۔ ملبوسات، کھلونوں ، گھریلواشیاء اور الیکڑونک مصنوعات جو زیادہ تر مشرقی چین کے شہر وائی ہو میں تیار کی گئی ہیں کو لیکر 41ڈبوں والی ٹرین ہفتے کو بعددوپہر شان شی صوبے کے دارالخلافہ شی عین سے روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین سنکیانگ میں درہ الاٹائو سے روانہ ہوگی اور ہنگری میں اپنے مقام پر پہنچنے سے قبل قازقستان ، روس، بیلاروس اور پولینڈ سے ہوکر گزرے گی ۔ گاڑی کا قریباً9300کلومیٹر سفر قریباً17 دن میں طے ہوگا جو کہ سابقہ بحری وریل روٹ سے قریباً30روز کم ہوگا ۔ 28نومبر2013سے آغاز کرتے ہوئے شی عین نے وسطی ایشیاء اور یورپ کیلئے 317کارگو ٹرینیں چلائی ہیں جن کے ذریعے امسال یکم اپریل تک 474000ٹن کی اشیاء برآمد کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :