مکہ میں دکاندار کے بغیر ایک انوکھی بیکری ، انسانیت پر یقین کی نئی مثال رقم

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:28

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء):کسی دکان میں جاکر وہاں موجود دکان کو ہنستا مسکراتا پانا جہاں ایک خوشگوار عمل ہے وہیں ایک معمولی بات ہے ۔ تاہم مکہ میں ایک دکان ایسی بھی ہے جس کا کوئی دکان دار نہیں ہے۔سعودی گزٹ کی تفصیلات اس انوکھی بیکری میں شیلفس ہیں ، جن میں لذیدبریڈ ، بن اور دیگر مصنوعات کی کئی اقسام ہیں موجود ہیں ۔

اس دکان میں کوئی کیشئیر ، سکیورٹی کیمرہ یا سیلز مین نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہاں محض باورچی ہوتے ہیں جوکہ پچھلی جانب موجود کچن میں اپنے کام میں مگن ہوتے ہیں ۔بیکری کی تمام مصنوعات پر ان کی قیمت لکھی گئی ہوتی ہے۔ صارف اپنی پسند کی بریڈ کا انتخاب کرکے اس کی قیمت منی باکس میں ڈال سکتا ہے۔اس بیکری کے مالک غازی حسن طاس کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں میں موجود اچھائی کا علم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت مند افراد کے لئے اس بریڈ کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ انہیں بریڈ مفت میں مہیا کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مہینے کے اختتام پر منی باکس کھولتے ہیں ۔ اس میں تقریباً اتنی ہی رقم ہوتی ہے جتنی ہونے چاہیے ۔یوں ان کا انساینت پر یقین مزید بڑھ جاتا ہے۔