اشیاء کی پہلی بم ڈسپوزل یونٹ کاحصہ بننے والی خاتون رافعہ قسیم بیگ نے بی ڈی یوکاایڈوانس کورس مکمل کرلیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)اشیاء کی پہلی بم ڈسپوزل یونٹ کاحصہ بننے والی خاتون رافعہ قسیم بیگ نے بی ڈی یوکاایڈوانس کورس مکمل کرلیا۔اشیاء کی پہلی خاتون جنہوں نے بم ناکارہ بنانے کی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے ڈھائی ماہ بعد ایڈوانس کورس بھی مکمل کرلیاہے۔بیسک ای اوڈی کے بعد رافعہ قسیم نے ایڈوانس ای او ڈی کورس بھی مکمل کرکے دیگر خواتین اہلکاروں کیلئے مثال بنادیا۔

کورس میں مجمعوعی طورپر 25اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے کورس مکمل کرنیو الے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔ایشیاء کی پہلی بم ڈوسپوزل یونٹ کی خاتون اہلکار رافعہ قسیم بیگ نے ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا۔ نوشہرہ کے پولیس اسکول سے بم ڈسپوزل میں ایڈونس کورس مکمل کرلی۔رافعہ قسیم بیگ کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ کے فضل ، ان کی محنت اور افسروں کی بہترین رہنمائی کی بدولت یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ مستقبل میں وہ اور بھی محنت کریگی اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے سمیت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔انہوںنے اپنے افسران کابھی بے حدشکریہ اداکیا۔