روہنگیا مسلمانوں کے لیڈر کا میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

جب تک آنگ سان سوچی ہمارے تحفظ کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھاتیں روہنگیا مسلما ن سکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، عطا اللہ کا انٹرویو

ہفتہ 1 اپریل 2017 16:26

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)روہنگیا مسلمانوں کے لیڈر عطا اللہ نے میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے لیڈر عطا اللہ کاایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ وہ اس وقت تک میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی ان کے تحفظ کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے حقوق کے حصول کی راہ میں وہ مرنے سے نہیں گبھرائیں گے۔ دوسری جانب میانمار کی خاتون لیڈر آنگ سان سوچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

متعلقہ عنوان :