ڈاکٹرزکو بلیک میل کرنے کے کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت ماعت ،فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین میںایک گواہ نے بیان قلمبند کر ادیا، سماعت چار اپریل تک ملتوی

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:14

لاہور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت لاہور میں فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے الزام میںگرفتار عبد الواہاب علوی کے خلاف ایک گواہ علی پی سی او کے مالک انوار احمد نے اپنا بیان قلمبند کر ادیا۔ ہفتہ کو ملزم کو ہتھکڑ یاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور کے جج چوہدری الیاس نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر جی پی او کے قریب پی سی او مالک انوار احمد نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹر نے اس کے پی سی او سے ایزی پیسے کے ذریعے ملزم عبد الواہاب علوی کو رقم بھجوائی۔

(جاری ہے)

کیس کا تفتیشی افسر سب انسپکٹر اصغر علی پہلے ہی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرا چکا ہے۔

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر کے بیان پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈزاور لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے تمام ڈیٹا کو اپنے لیپ ٹاپ میں رکھا اور اسی ڈیٹا کو جواز بنا کر ملزم نے خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کیا اور ان سے بھتہ وصول کرتا رہا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :