بل اینڈملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹرجے وینگر کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

صوبے اورفاٹا میں انسداد پولیو کے حوالے سے گفتگو

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:13

اسلام آباد،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)بل اینڈملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹرجے وینگر نے ہفتہ کے روز خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اور صوبے اورفاٹا میں انسداد پولیو کے حوالے سے گفتگوکی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر بل اینڈملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن ٹم پیٹرسن ، ڈاکٹرالطاف بوسن اور ڈاکٹرندیم بھی اس موقع پر موجودتھے۔ گورنرنے انسدادپولیو کے حوالے سے بل اینڈملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا اور کہاکہ بہت جلد فاٹا سے پولیوکاخاتمہ ہوجائیگا۔#

متعلقہ عنوان :