عراق میں داعش کا نائب کمانڈر وزیر ایاد الجمالی فضائی حملے میں ہلاک

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:28

بغداد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) عراقی خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگی امور کا نگران وزیر ایاد الجٴْمالی ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی خفیہ ادارے کا کہنا ہے کہ داعش کے نائب کمانڈر الجٴْمالی کی ہلاکت مغربی عراقی شہر القائم میں ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق عراقی صوبے الانبار کے شہر القائم پر فضائی حملہ عراقی جنگی طیاروں نے ہفتہ کو کیا۔ اس فضائی حملے میں الجٴْمالی کے دو دوسرے ساتھی بھی مارے گئے۔ عراقی فوج نے شامی سرحد کے قریب واقع قصبے القائم پر قبضہ رواں برس جنوری میں کیا تھا

متعلقہ عنوان :