یونان میں پناہ نہ ملنے پر مایوس شامی شہری کی خود سوزی کی کوشش

29 سالہ پناہ گزین شہری کا تعلق شام سے ہے ،خود سوزی کر نے والے شخص کا 90 فیصد جسم جھلس گیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 19:56

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) یونان میں پناہ کے متلاشی شامی شہری نے پناہ نہ ملنے پر خود سوزی کی کوشش کی جس سے اس کا 90 فی صد جسم جھلس گیا یہ افسو سناک واقعہ یونانی جزیرہ ’خیوس‘ میں پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خود سوزی کرنے والے شخص نے اپنے جسم پر تیل چھڑکا اور پھر سگریٹ سلگا کر اسے آگ لگا دی۔

خود سوزی کرنے والے شخص کا تعلق شام سے ہے۔

(جاری ہے)

29 سالہ پناہ گزین شہری کا کہنا ہے کہ وہ یونان میں پناہ لینے کے لیے آیا ہے مگر حکام نے اسے پناہ دینے کے بجائے بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور واپس شام بھیجنے کی دھمکی دی جس کے ردعمل میں اس نے خود سوزی کا انتہائی خطرناک قدم اٹھایا ہے۔خود سوزی کرنے والے شہری کو بچانے کے لیے دو پولیس اہلکاروں نے بھرپور کوشش کی۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار کا ایک ہاتھ اور چہرہ بھی جھلس گیا۔ پولیس اہلکار کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خود سوزی کرنے والے شخص کا 90 فی صد جسم جھلس چکا ہے۔ اسے جزیرہ ’خیوس‘ کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے مگر اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :