امریکی عدالت کا صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنیکا حکم

ہفتہ 1 اپریل 2017 19:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)امریکی عدالت نے ٹرمپ یورنیورسٹی کیس صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا تھا کہ ان سے غلط بیانی کرکے زیادہ فیسیں بٹوری گئیں، طلبا کو کہا گیا کہ انہیں ٹرمپ کے سرمایہ کاری کرنے کے راز بتائے جائیں گے جبکہ ایسا نہیں ہوا، اس مد میں طلبا سے 35ہزار ڈالرز کی فیس وصولی کی گئی۔اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں بھی تنقید کا سامنا رہا۔ تاہم آج امریکی جج نے صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنیکا حکم سنا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :