مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن ورکرز مسائل حل گروپ کے قیام کااعلان کردیا،ہماری بات کہیں نہیں سنی جارہی ،اب وقت آگیا ہے کہ لیگی کارکنان متحد ہوکرقیادت تک اپنی بات پہنچائیں، فرحان انصاری ،میاں حفیظ جوئیہ ودیگر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن ورکرز مسائل حل گروپ کے قیام کااعلان کردیا،لیگی کارکنان کا کہنا ہے کہ ان کی بات کہیں بھی سنی نہیں جارہی ،اب وقت آگیا ہے کہ کارکنان متحد ہوکرقیادت تک اپنی بات پہنچائیں،ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں فرحان انصاری ،میاں حفیظ جوئیہ ،آصف محمودقریشی،حافظ زبیراحمد،برہان صدیقی ودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کو کسی بھی سرکاری دفتر وں میں نہیں سنی جاتی جس کا کئی بار تذکرہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے کیا لیکن انہوں نے ٹال مٹول کرکے جواب دے دیاکہ یہ ہمارے بس میں نہیں اور ہم بے بس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری لیگی ورکرز سے ہاتھ جوڑ کراپیل ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ورکروں کوایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجانا چاہیے ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرزیونہی بھکرے رہے تو پھر ان کی کبھی بھی نہیں سنی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت آتی ہے تو مفاد پرست ٹولہ مسلم لیگ(ن)کی جماعت کو کمزور کرتا ہے ۔لہذا ان سے بچانابہت ضروری ہے اور اپنے جائز مطالبات کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کواگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :