خوشخبری ہے آرمی چیف جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم نے کے پی کے میں درخت لگا کر دوسرے صوبوں کے لیے مثال قائم کردی ہے ،محکمہ جنگلا ت خیبر پختونخوا کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اب تک 80کروڑ سے درخت لگائے جا چکے ہیں ،یہ مہم تب کامیاب ہو گی جب سکول یونیورسٹی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بلا کر آگاہی دی جائے گی ،چیئرمین تحریک انصاف

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ آرمی چیف ملک میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں خیبرپختونخوا میں بلین ٹری پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم نے کے پی کے میں درخت لگا کر دوسرے صوبوں کے لیے مثال قائم کردی ہے ،محکمہ جنگلا ت خیبر پختونخوا کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اب تک 80کروڑ سے درخت لگائے جا چکے ہیں ،یہ مہم تب کامیاب ہو گی جب سکول یونیورسٹی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بلا کر آگاہی دی جائے گی ، اس مہم کو پاکستانی عوام نے کامیاب بنانا ہوگا ، بلین ٹری منصوبے کو پورے ملک تک پھیلایا جائے گا ،اور گلی برسات میں دیگر صوبوں میں بھی درخت لگانے کی مہم شروع کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ،اس لیے ضمن میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،عمران خان نے کہا کہ ہم اعداد و شمار بڑھا چڑا کر پیش نہیں کرتے بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ ڈبلیوڈبلیو ایف نے کیا اور کہا کہ مہم میں 83فیصد کامیابی ہوئی، انشاء اللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائیگا اوردوسرے صوبوں کیلئے مثال ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ٹمبر مافیہ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 22ارب روپے کی 60ہزارکنال زمین ٹمبرمافیا سے واپس لی ہے اس پر محکمہ جنگلات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم نے صوبے میں سزا و جزا کا قانون لے کر آئے وزیرااور بیور کریٹ دلیر ہو تو سرکاری زمین کو مافیا سے واپس لیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کے پی کے حکومت نے ماحولیات سے متعلق اقدامات کیے، کے پی کے نے درخت لگا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال قائم کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا کہ ایک بلین درخت لگائیں گے میں سوچتا تھا ک یہ کیسے ممکن ہوگا لیکن ہماری نیت صاف تھی جس کی وجہ سے اللہ نے بھی ہماری مدد کی ہے ، لیڈر ایماندار ہو تو نیچے سب ٹھیک ہوتے ہیں ، پاکستان میں ایماندار لیڈر ہو تو سب ٹھیک ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں ایماندار لیڈر نہیں ملے ،پاکستان فیل سٹیٹ نہیں ہم سیاستدان فیل لیڈرز ہیں پر وزیز خٹک نے کہا کہ اس سے پہلے صوبے کی صورتحال خراب تھی ،جو بھی جنگلات کا وزیر آیا وہ سائیکل پر آیا اور لینڈ کروزر پر چلا گیا،پچھلی حکومتوں میں بہت درخت کاٹے گئے ، جب ہم نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا تو ٹمبر مافیا بہت مضبوط تھا، انکا مقابلہ آسان نہیں تھا لیکن ہم نے انکا مقابلہ کیا ور ٹمبر مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرائی