سوڈان: علماء بورڈ کی مردوں کو متعدد شادیوں کی ترغیب

جمعرات 13 اپریل 2017 16:23

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)سوڈان کے علمائ بورڈ نے ملک میں غیر شادی شدہ اور طلاق شدہ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کومد نظر رکھتے ہوئے مردوں کو متعدد شادیاں کرنے کی ترغیب دی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے چیئرمین محمد عثمان صالح کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ایک مرد کو عدل کی شرط پر بیک وقت 4شادیوں کی اجازت دی ہے اور معاشرے میں بے راہ روی کو کنٹرول کرنے کے لیے لازم ہے کہ معاشرہ متعدد شادیوں کو قبول کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر طلاق شدہ خواتین کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے، کیونکہ گھریلو تحفظ اور معاشرتی بیماریوں سے بچنے کے لیے ان کا دوبارہ شادی کرنا انتہائی ضروری ہے۔۔