پاکستان کی جمہوریت اور مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما جان اچکزئی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 13 اپریل 2017 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جو کہ ایک بھارتی جاسوس تھا اور یہاں ہمارے ملک کے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا کے حوالے سے کسی بھی ملک کا کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تمام قانونی لوازمات پورے کیے گئے ہیں۔ جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستانی بہادر مسلح افواج اور جمہوریت اپنی علاقائی سالمیت کی مکمل اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملکی سیکیورٹی اور خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔