بھارت کی 8ریاستوں میں ضمنی انتخابات ،بی جے پی نے پھر میدان مار لیا،عام آدمی پارٹی عبرت ناک شکست سے دوچار

جمعرات 13 اپریل 2017 23:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بھارت کی 8ریاستوں میں ہونے والے والے ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے میدان مار لیا بی جے پی نی10سیٹوں میں سے 5پر فتح حاصل کر لی ،کانگریس 3سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑااور وہ کوئی بھی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی 8ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی جیت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ہماچل پردیش کی بھورانج، مدھیہ پردیش کی باندھوگڑھ، آسام کی دھیماجی ، دہلی کی راجوری گارڈن سیٹ اور راجستھان کی دھول پور سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔کرناٹک میں حکمران کانگریس نے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مدھیہ پردیش سے بھی ایک سیٹ لینے میں کامیاب ہو گئی ۔

نئی دہلی کارپوریشن کی 3 سیٹوں پر اروند کیجریوال کو زبردست جھٹکا لگا جہاں اس کے تمام امیدوار شکست سے دوچار ہو گئے ،نئی دہلی کی ان تینوں نشستوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت نے کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی کے ہانے والے امیدوار یہاں سے تیسرے نمبر پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :