شمالی کوریا کے پاس اعصابی گیس والے میزائلوں کی صلاحیت ہو سکتی ہے، جاپانی وزیر اعظم

جمعرات 13 اپریل 2017 13:27

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ممکنہ طور پر سارین نامی اعصابی گیس والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے یہ بات ٹوکیو میں جاپانی کابینہ کے ایک اجلاس میں ان خدشات کے تناظر میں کہی کہ شمالی کوریا غالبا جلد ہی ایک نیا ایٹمی دھماکا یا ایٹمی صلاحیت والے کسی میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔ خطے کی ریاستیں شمالی کوریا کو پہلے کی طرح اب بھی ایک بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ پیونگ یانگ کے جوہری اور میزائل منصوبوں کی وجہ سے جنوبی کوریا اور جاپان میں خاص طور پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :