سرگودھا ، سابق ٹی ایم او شاہ پور صدر نے دوسری شادی کا راز فاش کرنے پر ساتھیوں کی مدد سے ملازم کو قتل کردیا

جمعرات 13 اپریل 2017 22:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) سابق ٹی ایم او شاہ پور صدر نے دوسری شادی کرنے کا راز فاش کرنے پر اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے ٹی ایم اے کے ملازم کو اغواء کرکے قتل کردیا اور نعش دریا کے کنارے پھینک دی۔ پولیس تھانہ جھاوریاں کے مطابق جھاوریاں کے رہائشی سابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر شاہپور صدر ظفر بھٹی کی رہائش گاہ پر ٹی ایم اے کا ملازم جاوید الحسنین کا آنا جانا تھا۔

(جاری ہے)

ظفر بھٹی دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ جس کا علم ہونے پر جاوید الحسنین نے ظفر بھٹی کی اہلیہ کو اس راز سے آگاہ کردیا۔ جس کی رنجش پر ظفر بھٹی نے اپنے ڈرائیور وحید احمد وغیرہ تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اسے زبردستی اغواء کرکے کار میں ڈال کر لے گئے اور بعد میں اسے قتل کرکے نعش میگھ کدھی دریا کے کنارے پھینک گئے۔ جو پولیس نے اطلاع ملنے پر قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :