کرنل(ر) حبیب اغواء میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،دفتر خارجہ
نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،نیپالی حکومت مکمل تعاون کررہی ہے ،کرنل (ر) حبیب نے کلبھوشن کو نہیں پکڑا تھا وہ پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے،نفیس زکریا چین ،پاکستان،افغانستان اور تاجکستان کے درمیان کیو سی سی ایم کی تنظیم دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی ، ماسکو کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور کریں گے،ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعرات 13 اپریل 2017 17:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ کرنل حبیب کو غیر ملکی خفیہ اداروں نے اغواء کیا ہو،پاکستان کی جانب سے ان کی گمشدگی کے بارے میں نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ ان کی نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارے پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت درمیان قونصلر تک رسائی کا2008ء کا معاہدہ موجود ہے لیکن سیکورٹی اور سیاسی امور کے حوالے سے ملک کو اپنے مفاد میں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو موقع پر پکڑا گیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران خود بھی تسلیم کیا تھا کہ بھارت نے 1971ء میں کسی طرح بنگال میں مداخلت کی تھی۔انہوں نے ہکا کہ جرمنی کے پاکستان میں سابق سفیر کی جانب سے جو بیان منصوب کیا جارہا ہے اس میں انہوں نے ایک تقریب میں خود ہی کہا تھا کہ اس حوالے سے اس کی تصدیق نہیں ہے لیکن انہوں نے سنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو طالبان نے اغواء کیا تھا اور اسے پاکستان کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے اور تقریباً ہفتہ کے دوران14کشمیریوں کو شہید،21کو بیلٹ گنز کے ذریعے ان کی آنکھیں زخمی کی ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر250 سے زائد کوزخمی کیا ہے۔گزشتہ5روز سے انٹرنیٹ اور موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک کو بند کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے منگل کے روز4دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد ایک اور ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی کشمیر میں جاری طاقت کے استعمال کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ نوٹس لے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کا وعدہ پورا کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین ،پاکستان،افغانستان اور تاجکستان کے درمیان کیو سی سی ایم کی تنظیم دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم اقتصادی اور سیاسی امور کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج(جمعہ) کو شروع ہونے والی افغانستان کے حوالے سے ماسکو کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہی۔(ولی)مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 14 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
شمالی کوریا کے پاس اعصابی گیس والے میزائلوں کی صلاحیت ہو سکتی ہے، جاپانی وزیر اعظم
-
بل گیٹس نے لوگوں کو ورچوئل آنکھ مچولی کا حصہ بننے کا چیلنج دیدیا
-
بنگلہ دیش، برطانوی سفارت کار پر حملے میں ملوث 3 افراد کو پھانسی دیدی گئی
-
لندن میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ،24گھنٹوں کے دوران3افرادچاقو کے وارسے قتل
-
سویڈن میں ٹرک حملے کا ملزم نشے کاعادی، نماز سے بے خبر
-
صومالی بحری قذاقوں سی10بھارتی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔سشماسوراج
-
سوڈان: علماء بورڈ کی مردوں کو متعدد شادیوں کی ترغیب
-
ْشمالی کوریا کو پر امن طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا، شی کا ٹرمپ کو فون
-
چین کا دلائی لامہ کے جارحانہ بیانات کے بعد بھارت کو شدید انتباہ
-
بھارت کی 8ریاستوں میں ضمنی انتخابات ،بی جے پی نے پھر میدان مار لیا،عام آدمی پارٹی عبرت ناک شکست سے دوچار
-
امریکا نے افغانستان میں ایٹم بم کے بعد دنیا کا سب سے خطرناک بم گرادیا، ہلاکتوں کا خدشہ،پینٹاگون کی تصدیق
-
کیمیائی حملے کا دعویٰ 100 فیصد من گھڑت ہے ،ْ بشارالاسد
-
بھارتی شہری کے مثانے سے ڈیڑھ کلوگرام وزنی پتھر نکال لیا گیا
-
سیلی اور اکرم کی شادی مصر میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک مثال بن گئی
-
تائیوان میں پالتو جانوروں کے گوشت پر پابندی، خلاف ورزی کرنے پر سزا دی جائیگی اوران افراد کے ناموں کی تشہیر بھی کی جائیگی
-
چین کی امریکہ کو برآمدات میں 4.2فیصد کمی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی سوئی گیس کے آفس کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی،سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان
-
اے ڈی خواجہ کے خلاف من گھڑت الزامات پر مبنی جعلی خبر چلانے کی پاداش میں ’’چینل 24-‘‘اور ’’اب تک‘‘ پر جرمانہ ؛ناظرین سے معذرت نشر کرنے کی ہدایت
-
اگر ایک ہفتے میں نوری آباد پاور پلانٹ کیلئے گیس فراہم نہ کی گئی تو سندھ سے جانیوالی گیس کی لائن کو بند کردیں گے، مراد علی شاہ
-
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
آصف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمن کا سیاسی معاملات میں مل کر چلنے پر اتفاق
-
اسٹیٹ بینک نے قرض اتارو ملک سنوارو کی بطور قرض حسنہ لی گئی رقم کی امانت انیس سال بعد عوام کو واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے
-
جنوبی پنجاب کے پرائمری سکولوں میں فوڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری، بچوں کو دودھ اورانرجی بسکٹ فراہم کئے جائیں گے‘شہبازشریف
-
بیدیاں روڈ خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے ہے
-
پاناما کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کیخلاف آنے پر شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے: نجی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سروے کی رپورٹ
-
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو کس نے اور کیسے پکڑا؟ پہلی مرتبہ سامنے آنے والے دلچسپ حقائق
-
لاپتالیفٹیننٹ کرنل(ر)حبیب ظاہرسے متعلق کوئی سراغ نہیں مل سکا
-
سینیٹ میں سی پیک کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی دستوں کی تعیناتی کی تفصیلات پیش، 14 ہزار سے زائد جوان تعینات
-
آصفہ بھٹو کا خواتین سے متعلق نامناسب الفاظ کہنے پر خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ
-
کرنل(ر) حبیب اغواء میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،دفتر خارجہ
-
اسلامی ممالک کا اتحاد اسلامی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف ہے، خواجہ آصف
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس
-
میٹرو اورنج لائن منصوبہ کیس:
-
پنجاب کے تین بڑے شہروں میں پولیس کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا آغاز کر دیا ‘رینجرزکرنل امجد اقبال
-
پاکستانی ویزوں کے اجراء اورغیر ملکیوں کی ملک میں آمد و رفت اور قیام سے متعلق قوانین کا بلا تفریق و امتیاز اطلاق یقینی بنایا جائے، وزارت داخلہ کی پاکستانی سفارتخانوں، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن ... مزید
-
پاکستان کی جانب سے سر حد بند کر نے سے 90ملین ڈالرکا تجارتی خسارہ ہوا ، افغانستان کاالزام
-
پاکستان کی جمہوریت اور مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں
-
سپریم کورٹ، ایگزیکٹ کمپنی کے پانچ افسران کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف اپیل خارج
-
شہدادپور میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی
-
حکومت نے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے 8800میگاواٹ بجلی نیو کلیئر کے ذریعہ حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے ،چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن
-
پنجاب یونیورسٹی میں 21 مارچ کو ہونے والے ہنگامے میں ملوث 6 طلباء کو معطل کردیا
-
ہسپتالوں ، بس اور ریلوے اسٹیشنز پر بکنے والی اشیاء کی جانچ پڑتال شروع
-
بابر سہیل بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ،پولیس نے مزید3ملزمان کو گرفتا ر ،12کو حراست میں لے لیا
-
صوبے میں غیر تحلیل پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی، مطلوبہ قانون سازی بھی کردی ہے،شوکت یوسفزئی
-
وفاق گیس انفراسٹرکچر ڈ ویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کا وعدہ پورا کرے،پرویز خٹک
-
سرگودھا ، سابق ٹی ایم او شاہ پور صدر نے دوسری شادی کا راز فاش کرنے پر ساتھیوں کی مدد سے ملازم کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.