شہدادپور میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 13 اپریل 2017 23:36

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلقہ شہدادپور کی یوسی شاہ علی نظامانی کے وارڈ نمبر 4 کے جنرل کونسلر محمد خان کلوئی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پرانتخابات ہوئے جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار محمد رفیق کلوئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالشکورکلوئی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

جس کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار محمد رفیق کلوئی نے 660 ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالشکور کلوئی نے 479 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار محمد رفیق کلوئی 181 ۔ اضافی ووٹ کے کر کامیاب قرار پائے ۔