بنگلہ دیش، برطانوی سفارت کار پر حملے میں ملوث 3 افراد کو پھانسی دیدی گئی

جمعرات 13 اپریل 2017 13:26

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بنگلہ دیش میں برطانوی سفارت کار پر حملے میں ملوث ایک کالعدم عسکریت پسند رہنما اور اور اس کے دو ساتھیوں کو پھانسی دے دید ی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک کالعدم عسکریت پسند رہنما اور اور اس کے دو ساتھیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد پر سن 2004 میں ایک معروف اسلامی مزار پر ایک برطانوی سفارت کار پر دستی بم حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ ا س حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، اس دستی بم حملے کا ہدف برطانوی ہائی کمشنر انور چوہدری تھے، جو بال بال بچ گئے تھے۔ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم حرکت الجہاد کے سربراہ اور اس کے ایک ساتھی کو گزشتہ روز کاسم پور جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے جبکہ حملے میں ملوث ایک اور مجرم کو ضلع سلہٹ کی جیل میں پھانسی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :