بابر سہیل بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ،پولیس نے مزید3ملزمان کو گرفتا ر ،12کو حراست میں لے لیا

جمعرات 13 اپریل 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ،پولیس نے مزید3ملزمان کو گرفتا ر جبکہ 12کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی آئی اے اور آپریشن ونگ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بابر سہیل بٹ کے قتل کیس میں مزید تین ملزمان عاطف جٹ ،نفیس بٹ اورسونی بٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید 12افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق باغپانپورہ میں ملزم سونی بٹ کے گھر میں منصوبہ کی گئی اور15افراد بابر بٹ کو قتل کر نے کیلئے آئے جس میں سے تین افراد بابر بٹ کے کمرے میں گھسے جبکہ دو نے فائرنگ کی جس سے بابر سہیل بٹ جاں بحق ہوئے ۔ پولیس کے مطابق بابر بٹ پر کلاشنکوف ،22بور رائفل اور 223 بور رائفل سے فائر نگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :