ہسپتالوں ، بس اور ریلوے اسٹیشنز پر بکنے والی اشیاء کی جانچ پڑتال شروع

اشیاء خوردونوش کی مکمل جانچ پڑتال ، کمپنیوں کے پتے کی تصدیق ،پروڈکشن یونٹس چیک کیے جائیںگے کسی برانڈ کی جعلی یا ناقص اشیاء برآمد ہونے پر کمپنی بند، دوکاندار کو جعل بھیجا جائے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات 13 اپریل 2017 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے ے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے کلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام فیلڈ ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ہسپتالوں ، بس اور ریلوے اسٹیشنز پر بکنے والی اشیاء کی چیکنگ تفصیلی چیکنگ کی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نورالامین مینگل کاکہنا تھا ایسے مقامات پر ناقص اور جعلی اشیاء کی فروخت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔اس لیے ایسے مقامات پر فروخت ہونے والے منرل واٹر، جوس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی مکمل جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ ایسی تمام اشیاء خوردونوش پر درج پتے تصدیق کیے جائیں اور ان کمپنیوں کے پروڈکشن یونٹس اور لائسنس چیک کیے جائیں گے۔موقع پر موجود اشیاء خوردونوش کے معیار کی بھی سختی سے چیکنگ کی جائے اور موقع پر ٹیسٹ کیے جائیںگے ۔اگر کسی جگہ کسی برانڈ کی جعلی یا ناقص اشیاء برآمد ہوئیںتو کمپنی کو سیل کر کے، دوکاندار کو جعل بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :