تائیوان میں پالتو جانوروں کے گوشت پر پابندی، خلاف ورزی کرنے پر سزا دی جائیگی اوران افراد کے ناموں کی تشہیر بھی کی جائیگی

جمعرات 13 اپریل 2017 19:10

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)تائیوان میں پالتو جانوروں کے گوشت کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے کو نہ صرف سزا دی جائیگی بلکہ ایسے افراد کے ناموں کی تشہیر بھی کی جائیگی، بی بی چی کے مطابق تائیوان کی پارلیمان نے پالتو جانوروں کے گوشت پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو افراد اس قانون کی پاسداری نہیں کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں نہ صرف سزا دی جائیگی بلکہ ان کے ناموں کی تشہیر بھی کی جائے گی۔ تائیوان میں کتے اور بلی کا گوشت بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا تھا ۔ تائیوان حکومت نے اسی لئے ہر پالتو جانور کے گوشت کھانے پر پابندی عائد کی ہے۔