لندن میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ،24گھنٹوں کے دوران3افرادچاقو کے وارسے قتل

جمعرات 13 اپریل 2017 13:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ،24گھنٹوں کے دوران3افرادچاقو کے ورسے قتل کر دیئے گئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی بس میں جواں مرد نے چاقو بردار شخص سے چاقو چھین کر حملہ آور کو بھا گنے پر مجبور کر دیا ۔

(جاری ہے)

دن دیہاڑے بس میں چاقوسے حملے کا یہ واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے اسٹوک نیونگٹن میں پیش آیاجہاں بہادر مسافرنے چاقوبردارشخص کو قابو کرکے اسکا چاقوچھین لیا ۔

چاقوہاتھ سے جانے پر حملہ آور بس سے باہر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔بس میں موجود مسافر یہ دہشت ناک منظردیکھتے رہ گئے،چاقوچھیننے کے دوران 20 برس کے نوجوان کو کئی جگہ زخم آئے تاہم وہ اپنی اور مسافروں کی جان بچانے میں کامیاب رہا۔نوجوان نے حملہ آورکاپیچھاکرنے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ وہ افریقی ہے اوردوبارہ کبھی اس کی جان لینے کی ہمت نہ کرے۔ اسی علاقے میں چندروزپہلے ہی ایک خاتون کوبھی چاقوماردیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :