پنجاب یونیورسٹی میں 21 مارچ کو ہونے والے ہنگامے میں ملوث 6 طلباء کو معطل کردیا

ہنگامے میں شامل 7 غیر طلباء عناصر کی تفصیلات پولیس کو بھجوادیں

جمعرات 13 اپریل 2017 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پنجاب یونیورسٹی میں 21 مارچ کو ہونے والے ہنگامے میں ملوث 6 طلباء کو معطل کردیا ہے جبکہ ہنگامے میں شامل 7 غیر طلباء عناصر کی تفصیلات پولیس کو بھجوادیں ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبہ کی معطلی کا فیصلہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ جبکہ طلباء کو 7 دن کے اندر اپنے جوابات جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ معطل ہونے والے طلباء میں عبدالرحمان، صائم، محمد عدیل قریشی، ہدایت اللہ،اسامہ بن شفاعت، عبدالبصیر، ولید منصور، عثمان الٰہی اور نقیب اللہ شامل ہیں۔ (علی)