ْشمالی کوریا کو پر امن طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا، شی کا ٹرمپ کو فون

شا م میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کسی صورت قبول نہیں ، چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے تا کہ ٹرمپ کے آئندہ دورہ چین سے مثبت ثمرات حاصل کیے جا سکیںچینی صدر شی جن پنگ کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

جمعرات 13 اپریل 2017 16:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ شام میں کسی قسم کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نا قابل قبول ہے،جزیرہ نما کوریا کو پر امن طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس حوالے سے متحد رہے گی اور یک آ واز موقف اپنایا جائے گا،چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے تا کہ ٹرمپ کے آ ئندہ دورہ چین سے مثبت ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں جزیرہ نما کوریا اور شام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو پر امن طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا اور شام میں کسی قسم کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال " نا قابل قبول " ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس حوالے سے متحد رہے گی اور یک آ واز موقف اپنایا جائے گا۔ چینی صدرنے کہا چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے آ ئندہ دورہ چین کے دوران مثبت ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔شی نے فریقین پر زور دیا کہ دونوں اطراف حال ہی میں چینی اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں قائم شدہ چار نکاتی مذاکراتی لائحہ عمل کو فروغ دیں جس میں سفارت کاری و سلامتی ، معیشت ،قانون کے نفاذ اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق امور شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی و افرادی تبادلوں اور مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کو فروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :