بھارتی شہری کے مثانے سے ڈیڑھ کلوگرام وزنی پتھر نکال لیا گیا

مریض کے آپریشن میں ڈیڑھ گھنٹا لگا اور سرجن نے خاص آلات کے ذریعے مثانے سے پتھر نکالا

جمعرات 13 اپریل 2017 21:18

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بھارت میں سرجنوں نے طویل کوشش کے بعد ایک شخص کے مثانے سے پتھری نہیں بلکہ پتھر نکال لیا جس کا وزن 1.4 کلوگرام یعنی ڈیڑھ کلو کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں ایک شخص کو ہسپتال لایا گیا جو درد سے تڑپ رہا تھا اور ڈاکٹر نے ایکسرے کے بعد فوری طور پر اس کے آپریشن کا فیصلہ کیا جس پر اس کے مثانے سے خربوزے کی جسامت کا پتھر نکالا گیا۔

مریض کے آپریشن میں ڈیڑھ گھنٹا لگا اور سرجن نے خاص آلات کے ذریعے اس کے مثانے سے پتھر نکالا۔ اس پتھر کی لمبائی 17 سینٹی میٹر اور موٹائی 11.5 سینٹی میٹر ہے۔مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے پتے میں کیلشیم سے بنا پتھر تھا جو بھارت سمیت پوری دنیا میں عام ہے اور پیشاب میں کیلشیم کی بڑھتی ہوئی مقدار سے یہ پتھر بن جاتے ہیں جس سے پہلے مرحلے میں پیشاب میں تکلیف اور رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :