لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روکنے کا حکم دیدیا

کل صبح نو بجے تحریک کے سربراہ یا نمائندہ عدالت میں پیش ہو کر وجوہات پیش کر ے‘اٹارنی جنرل کی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

منگل 15 اگست 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روکنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (بدھ)صبح نو بجے تحریک کے سربراہ یا نمائندہ عدالت میں پیش ہو کر وجوہات پیش کر ے‘اٹارنی جنرل کی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی جبکہ دوسری طرف عوامی تحریک کی استنبول چوک میں دھرے کی تیاری عروج پر ہیں اوراس سلسلے میں کارکنوں کی بڑی تعدادمنہاج القرآن کے مرکز ماڈل ٹان پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے عوام کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پابندی کے باوجود مال روڈ پر سیاسی جلسے جلوس روکے نہیں جا رہے۔ درخواست گذار کی عدالت سے استدعا تھی کہ لاہور ہائیکورٹ مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے لیکن اعلی عدالت کے احکامات کے با وجود مال روڈ پر جلسے جلوس کر کے شہریوں کے بنیادی حقو ق متاثر ہو رہے ہیں اور کارو بار تباہ ہو رہے ہیں ۔اٹارنی جنرل پنجاب نے عدالتی احکامات پر عملدر آمد کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

متعلقہ عنوان :