لاہور ہائیکورٹ نے نجی پاور کمپنیوں کو قومی خزانے سے 342 ارب روپے دینے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

منگل 15 اگست 2017 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی پاور کمپنیوں کو قومی خزانے سے 342 ارب روپے دینے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

آئینی درخواست شہری سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی تھی ،درخواست میں وزارت پانی و بجلی سمیت چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گردشی قرضوں کی مد میں 342 ارب روپے پری آڈٹ سے پہلے ادا کئے گئے،لیٹ ادائیگی کی مدمیں 31 ارب روپے کی اضافی رقم بھی قومی خزانے سے ادا کی گئی، نجی پاور کمپنیوں کویہ رقم ان منصوبوں کے لئے دی گئی جو کہ سالہا سال سے خراب پڑے ہیں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نجی کمپنیوں کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں 342 ارب ادائیگی کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کرے اور اس کے ساتھ ساتھ عدالت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کے خلاف کاروائی کا حکم صادر کرے۔