جڑانوالہ ، وزیر مملکت طلال چودھری کے جلسے میں ڈائریکٹ کنڈے ڈال کربجلی چوری کی گئی

منگل 15 اگست 2017 23:38

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)وفاقی وزیر مملکت طلا ل چودھری کے جلسہ میںہائی وولٹیج تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی گئی ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کیمطابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کی جڑانوالہ آمد پر میلا د چوک میں سٹیج لگایا گیا اور جلسہ میں لائٹنگ کے لیے انتظامیہ نے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کربجلی چوری کی ۔ سٹیج پر لگائی گئی لائٹس اور سائونڈ سسٹم کو بجلی فراہم کرنے کی خاطر ہائی وولٹیج تاروں پر کنڈے ڈالنے کی اطلاع کے باوجود فیسکو حکام نے تاحال کوئی کارروائی نہ کی ہے۔