وزیراعظم اوراسحاق ڈار کے مابین اختلافات سامنے آگئے

منگل 15 اگست 2017 22:07

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیرخزانہ کے مابین اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار شریک نہ ہوئے حالانکہ وہ اسلام اباد میں ہی موجود تھے لیکن اسحاق ڈار پہلی بار کابینہ اجلاس سے غیر حاضر ہوئے ہیں تاہم اسحاق ڈار وزیر اعظم کے ترقیاتی منصوبوں کے مالی کنٹرول کی پالیسی کے مخالف ہیں اور وزیر اعظم نے اسحاق ڈار سے ای سی سی کی سربراہی بھی واپس لے لی ہے اوراسحاق ڈار وزیر اعظم کے فیصلے سے نالاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :