بھارت ،ْاتر پردیش کے گائوں نے جشن آزادی میں شریک ہونے سے انکار کر دیا

منگل 15 اگست 2017 20:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گائوں نے اس جشن میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں واقع گائوں میں اسی گھرانے آباد ہیں اور انہوں نے کسی بھی صورت بھارتی یوم آزادی کو منانے سے انکار کردیاکیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس گائوں میں 70 سال کے دوران کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

چوہدری پور نامی اس گائوں میں متعدد افراد رہائش پذیر ہیں مگر ٹوائلٹ صرف چار ہیں اور رفع حاجت کیلئے کھیتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔یہاں قریب واقع جنگلات رات کی تاریکی میں رہائشیوں کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں کیونکہ جنگلی جانور اس جگہ گھس آتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں کے رہائشیوں نے بجلی لگوانے کیلئے متعلقہ حکام سے کئی بار رابطہ کیا مگر کچھ نہیں ہوسکا حالانکہ ارگرد کے 41 دیہات میں بجلی کی سہولت اب موجود ہے۔

یہاں کے رہائشیوں کے مطابق اس ان بیشتر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیںجن کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ گائوں میں ہوں گی ،ْہم جنگلی جانوروں کے حملے کے ڈر سے زندگی گزارتے ہیں جبکہ یہاں کوئی آنا پسند نہیں کرتا جس کی وجہ سڑکوں کی ابتر حالت ہے، خواتین تاحال حکومت کی جان ٹوائلٹس کی تعمیرکا انتظار کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :