امیرمقام کی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ون آن ون تفصیلی ملاقات

اس موقع پرخیبرپختونخوااورفاٹامیںپارٹی اموراوروفاقی حکومت کی جانب جاری ترقیاتی منصوبوںپرتفصیلی بات چیت کی گئی

منگل 15 اگست 2017 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی سے ون آن ون تفصیلی ملاقات۔اس موقع پرخیبرپختونخوااورفاٹامیںپارٹی اموراوروفاقی حکومت کی جانب جاری ترقیاتی منصوبوںپرتفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی بہت جلدخیبرپختونخوامیںدوروںکاآغاز کریںگے تاہم اس ضمن میںپہلے مرحلے میں صوابی کادورہ کریںگے اورحلقہNA-13میںسوئی گیس کے منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کریںگے،دوسرے مرحلے میں پشاورکادورہ کریںگے جس میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ کاباقاعدہ افتتاح کریںگے۔وزیراعظم نے اپنے مشیرانجینئرامیرمقام کی پارٹی کوفعال بنانے اورمرکزی حکومت کی بھرپورنمائندگی پرداددیتے ہوئے پرانہوں نے انجینئرامیرمقام کوہدایت دی کہ خیبرپختونخواکے تمام بجلی ،سوئی گیس سمیت دیگر منصوبوںکی نگرانی کومزیدمہمیزدیکرعوام کی فی الفور ریلیف کویقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :