پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں انرجی و کولا ڈرنکس پر پابندی پر عمل درآمد کا آغاز

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وحدت روڈ، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں سکولوں کو چیک کیا دوسکولوںکو کولا و انرجی ڈرنکس نہ رکھنے پر 10 ہزار فی کس کا انعام، ڈیڈ لائن کا اختتام 14 اگست کو ہوا تھا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ْ

منگل 15 اگست 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں انرجی و کولا ڈرنکس پر پابندی پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کولا و انرجی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے وحدت روڈ، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں سکولون کو چیک کیا جن میں امریکن لائیسٹف سینئرکیمپس ، لاہور لائسیم سکول ، دی لیڈر گرائمر سکول ،بلوم فیلڈ ہائی سکول جبکہ شاہدرہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول،سی ڈی جی ماڈل سکول ،گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول اورادبستانِ صوفیا سکو ل کو چیک کیا اور2 سکولوں میں کولا و انرجی ڈرنکس نہ رکھنے پر 10 ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کا اختتام 14 اگست سے ہو چکا ہے۔ ڈیڈ لائن کے مطابق 14 اگست سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کولا و انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام کمپنیوں کو سکولوں میں سپلائی مہیا نہ کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

سپلائی دینے والی کمپنی کے خلاف بھی سخت کاروائی ہوگی۔نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی تنظمیوں کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا جا رہا ہے اورپابندی کے حوالے سے ان کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے والدیں سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور تابناک مستقبل کے لیے تمام قسم کی کاربونیٹڈ ، کولا و انرجی ڈرنکس سے بچوں کو دور رکھیں تاکہ ان کی نشوونما پر پڑنے والے اثرات کم ہو سکیں۔

مزید کاروائیوں میں فیروز پور روڈ پر واقع شاہ جمال سوئٹس اینڈ سموسہ پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران ملازمین کے میڈیکل اور فوڈ لائسنس موجود نہ ہونے، غیر معیاری آئل کے استعمال اوراحاطے کی غیر مناسب صفائی اور حشرات کی موجودگی پر یونٹ سیل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :