پورا پاکستان نواز شریف کے استقبال کیلئے تیار ، میر ے دل میں ابھی بھی وزیراعظم ہیں ، ایاز صادق

نواز شریف دوستوں اور شہریوں کے مطالبے پر جی ٹی روڈ کے راستے سے لاہور آئے تھے اور ان کو جو پذیرائی ملی وہ سب کے سامنے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نواز شریف نے اجلاس میں کسی ادارے سے تصادم کی بات نہیں کی، اپنا حق لینے کی بات کی ہے،، مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اگست 2017 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف ان کے دل میں ابھی تک وزیراعظم ہیں اور پورا پاکستان ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں ہونے والے طویل مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف دوستوں اور شہریوں کے مطالبے پر جی ٹی روڈ کے راستے سے لاہور آئے تھے اور ان کو جو پذیرائی ملی وہ سب کے سامنے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف میرے دل میں ابھی تک وزیراعظم ہیں، اسی لیے نواز شریف کے لیے میرے منہ سے بار بار وزیراعظم ہی نکلتا ہی'۔مشاورتی اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف نے اجلاس میں کسی ادارے سے تصادم کی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے اپنا حق لینے کی بات کی ہی'۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کا ہر حصہ نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے، نواز شریف ہر جگہ جائیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ کے لوگ سابق وزیراعظم کو زیادہ شدت سے بلائیں گے وہ وہاں ضرور جائیں گے۔ آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 'جو ہونا تھا، وہ ہوچکا اب آگے دیکھنا ہی'۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور جمعرات کو الیکشن اصلاحات بل کے حوالے سے ملاقات ہوگی جس کے لیے 125 اجلاس ہوچکے ہیں۔

نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق کے علاوہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنائ اللہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز، وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر ریلوے سعد رفیق، وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، سینیٹر آصف کرمانی، وزیر مملکت انوشہ رحمٰن اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔